Thursday 8 August 2019

Glutathione Skin whitening whiting Tablets Cream Pills injection names price in Urdu-گلوٹاتھائیوں-کیا-ہے؟

Glutathione - Skin whitening whiting injection names price in Urdu گلوٹاتھائیون کیا ہے؟

Glutathione-Sskin-whitening-whiting-injection-names-price-in-Urdu-گلوٹاتھائیوں-کیا-ہے؟
جی ہاں، اِسی کو رنگ گورا کرنے والا انجیکشن کہا جاتا ہے !

گلوٹاتھائیون کیمیائ لحاظ سے ایک Thiol-tripeptide ہے اور اِسے ایک Antioxidant کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ جانوروں کے علاوہ پودوں، پھپُھوندی اور بیکٹیریا میں بھی پایا جاتا ہے اور اِس کا ایک اہم کام خُلیوں کو Reactive Oxygen Species کے نقصان دہ اثرات سے بچانا ہے۔ اِنسانی جسم خود بھی گلوٹاتھائیون تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اِس لیئے اِسے خوراک میں شامل کرنا ضروری نہیں ہے۔ 

کچھ عرصہ پہلے گلوٹاتھائیون کے میلانوسائٹ (جِلد کے وہ خلیئےجو جِلد میں رنگت پیدا کرتے ہیں) پر اثرات کے بارے میں پتہ چلا تو کاسمیٹک کی دنیا میں جیسے بھونچال سا آ گیا۔ گلوٹاتھائیون کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ دوا میلانوسائیٹ خلیئوں پر اثر انداذ ہو کر اُن کی رنگت بنانے کی صلاحیت کو کم کر دیتی ہے جِس کے نتیجے میں جِلد کی رنگت ہَلکی یا سفیدی مائل ہو جاتی ہے۔

گلوٹاتھائیون کا اِستعمال بہت جلد بہت زیادہ شہرت حاصل کر گیا ہے حالانکہ اِس کے کارآمد ہونے کے بارے میں تحقیق تاحال بہت محدود ہے۔ گلوٹاتھائیون کے محفوط ہونے کے بارے میں کوئ حتمی بات تبھی کَہی جا سکے گی جب گلوٹاتھائیون پر مزید تحقیق ہوگی اور اس کے منفی یا مثبت اثرات سامنے آئیں گے؛ فی الحال تحقیق بہت کم ہے۔ اِس سے جُڑی ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ گلوٹاتھائیون کے نُقصان دہ اثرات کی وجہ سے فلپائن کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نےایک پبلک وارننگ بھی جاری کی ہےجس میں گلوٹاتھائیون کے جِلد کو گورا کرنے کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی گئ ہے۔ 
Skin-Care-Products-Face-Care-Products-The-Body-Shop-pakistan



 گلوٹاتھائیون کے ٹیکے کے بارے میں کچھ اہم سوالوں کے جواب:

سوال: کیا گلوٹاتھائیون صرف ٹیکہ یا انجیکشن کی شکل میں دستیاب ہے؟
جواب: جی نہیں، گلوٹاتھائیون کو مختلف طریقوں سے استعمال کروایا جاتا ہے جیسے گولی یا ٹیبلٹ کی شکل میں، جِلد پر لوشن یا کریم کی شکل میں یا ٹیکہ کی شکل میں۔

سوال: کیا گلوٹاتھائیون سے علاج کے دوران کسی اور دوا کی بھی ضرورت ہوتی ہے؟
جواب: جی ہاں، گلوٹاتھائیون کے استعمال کے دوران آپ کا ڈاکٹر آپ کو مختلف کریمیں ، سن بلاک اور دیگر ادویات بھی استعمال کرنے کا کہہ سکتا ہے۔ 

سوال : گلوٹاتھائیون انجیکشن لگوانے سے جِلد کی رنگت کس حد تک ہلکی (سفید) کی جا سکتی ہے؟
جواب: عام طور پر گلوٹاتھائیون انجیکشن لگوانے سے 2 سے 3 ٹون (Tone) کا فرق پڑ سکتا ہے۔ اِس سے زیادہ کی امید کرنا حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ 

سوال: گلوٹاتھائیون کی خوراک (Dosage) کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟
جواب: گلوٹاتھائیون کی خوراک کا تعین آپ کا ڈاکٹر آپکی عمر اور آپکے وزن کے مطابق کرتا ہے۔

سوال: گلوٹاتھائیون انجیکشن کس شکل میں دستیاب ہوتا ہے؟
جواب: عام طور پر دستیاب گلوٹاتھائیون انجیکشن 900mg اور 1600mg خوراک (Dosage) کے ہیں، تاہم یہ مختلف ہو سکتے ہیں۔ گلوٹاتھائیون انجیکشن عام طور پر پاؤڈر کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے اور اِس کے انجیکشن کی پیکنگ میں ایک Solvent مہیا کیا جاتا ہے، جس میں کچھ کمپنیاں Vitamin C اور Vitamin E شامل کرتی ہیں۔ کچھ کمپنیاں گلوٹاتھائیون انجیکشن مائع حالت (Liquid Form) میں فراحم کرتی ہیں، لیکن ڈاکٹروں کے خیال میں ایسا گلوٹاتھائیون زیادہ اچھا نتیجہ فراحم نہیں کرتا۔ 

سوال: کیا گلوٹاتھائیون انجیکشن لگوانے سے پہلے کسی ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے؟
جواب: جی ہاں، گلوٹاتھائیون انجیکشن شروع کرنے سے پہلے آپکا ڈاکٹر آپ کو کچھ میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہہ سکتا ہے۔ ان ٹیسٹوں میں عموماً Liver Function Test اور Renal Function Test شامل ہوتے ہیں۔ اگر مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہو، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کی رہنمائ کرے گا۔

سوال: گلوٹاتھائیون کا انجیکشن کتنے وقت کے بعد دوبارہ لگایا جاتا ہے؟
جواب: اس بارے میں مختلف ماہرین کی رائے مختلف ہے۔ کچھ ڈاکٹر اپنے مریضوں کو ہر 3 دن بعد گلوٹاتھائیون انجیکشن لگواتے ہیں۔ کچھ ڈاکٹر ہر ہفتے میں ایک بار لگواتے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ آپکا ڈاکٹر ہی بہتر کر سکتا ہے کہ گلوٹاتھائیون کتنی مقدار میں کتنے دنوں بعد لگایا جائے۔  

سوال: گلوٹاتھائیون کے کِتنے ٹیکے لگوانے کے بعد مطلوبہ رنگت حاصل ہو جاتی ہے؟ 
جواب: اس بات کا انحصار آپ کی موجودہ رنگت پر ہے؛ پاکستانی خواتین میں عام طور پر 16 سے 20 ٹیکوں سے مطلوبہ نتائج مِل جاتے ہیں، تاہم اس میں کمی بیشی ممکن ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم عنصر گلوٹاتھائیون انجیکشن کی کوالٹی بھی ہے۔ عمدہ کوالٹی کے انجیکشن بہتر اور جلدی نتائج مہیا کرتے ہیں۔ 

سوال: مطلوبہ نتائج (Skin Tone) کے حصول کے بعد حاصل کردہ رنگت کو برقرار رکھنے کیلیئےکیا کرنا ہوگا؟
جواب: مطلوبہ نتائج کے حصول کے بعد حاصل کردہ رنگت (Skin Tone) کو برقرار رکھنے کیلیئے گلوٹاتھائیون کا ٹیکہ وقفہ وقفہ سے لگوانا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو جِلد کی رنگت واپس اپنے اصل رنگ کی طرف لوٹ جائے گی۔

سوال: کیا حمل کے دوران گلوٹاتھائیون کا ٹیکہ لگوایا جا سکتا ہے؟
جواب: حمل کے دوران گلوٹاتھائیون کا ٹیکہ لگوانا مناسب خیال نہیں کیا جاتا، اس لیئے اس سے اجتناب کرنا بہتر ہے۔ 

سوال: ذیابیطس کے مریضوں میں گلوٹاتھائیون کے انجیکشن کا اِستعمال کیسا ہے؟
جواب: ذیابیطس کے مریضوں میں گلوٹاتھائیون کا استعمال مناسب نہیں ہے۔ 

سوال: گلوٹاتھائیون انجیکشن کا طویل مدت کیلیئے استعمال کیسا ہے؟ 
جواب: گلوٹاتھائیون انجیکشن جسم میں موجود میلانوسائٹ (Melanocytes) پر اثرانداز ہو کر میلانن (Melanin) کے بننے کے عمل کو کم کرتا ہے۔ میلانن انسانی جِلد کو سورج کی شعاعوں (UV Radiation) کے مضر اثرات سے بچاتی ہے۔ کچھ ماہرین کےخیال میں گلوٹاتھائیون کا طویل المدت استعمال میلانن کے بننے کے عمل کو مکمل طور پر بند کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جِلد سورج کی مُضرِ صحت شعاعوں سے بچنے کے قابل نہیں رہتی۔ ایسے میں جِلدی سرطان اور کچھ دوسرے جِلدی امراض ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ ماہرین کے خیال میں جسم کے تمام بالوں کا سفید ہونا بھی ممکن ہے۔ 

سوال: اگر گلوٹاتھائیون انجیکشن لگوانا اچانک بند کر دیا جائے تو کیا ہوگا؟ 
جواب: گلوٹاتھائیون انجیکشن اچانک بند کرنے سے صحت کے کسی نقصان کا کوئ کیس تاحال سامنے نہیں آیا۔

سوال: آپ جب گلوٹاتھائیون انجیکشن کے زیرِ اثر ہوں تو کیا سورج کی دھوپ سے بچنا ضروری ہے؟ 
جواب: جی بالکل اور یہ نہایت ضروری ہے کیونکہ گلوٹاتھائیون کے زیرِ اثر آپ کی جلد میلانن (Melanin) کم بناتی ہے جس وجہ سے سورج کی مضرِ صحت شعاعیں (UV Radiation) جِلد پر بآسانی اثر انداز ہو کر نہ صرف اس کی رنگت کو متاثر کر سکتی ہیں بلکہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ چنانچہ Broad Spectrum Sunblock جو UVA Spectrum اور UVB Spectrum دونوں سے بچاؤ فراحم کریں، اُن کا اِستعمال ضروری ہے۔ 
Contect :+92336 6541245


No comments:

Post a Comment